صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،صدر نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ حل کروائیں۔
بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رواں ہفتے پیپلزپارٹی قیادت کی ملاقات متوقع ہے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ صدر مملکت محسن نقوی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔