5 ہزار کی جگہ اب 25 ہزار روپے ! بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
لاہور: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔
لیسکو نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ لیسکو اب خود میٹر فراہم نہیں کرے گا بلکہ صرف این او سی جاری کرے گا، جب کہ صارفین کو نئے کنکشن یا خراب میٹر کی تبدیلی کے لیے ان پرائیویٹ کمپنیوں سے ہی میٹر خریدنا ہوگا۔
لیسکو حکام کے مطابق ادارے کا سالانہ بجٹ مکمل طور پر خرچ ہو چکا ہے، اس لیے جون 2026 تک پرائیویٹ کمپنیاں ہی صارفین کو میٹر فراہم کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے دوران 780 ارب روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے تک محدود ہو گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں 915 روپے کمی آئی اور حجم 54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں ایک سو پینتیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
بیرونی قرضوں کا حجم تئیس ہزار دو سو پچاس ارب سے بڑھ کر تئیس ہزار تین سو پچاسی ارب روپے ہوگیا ۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت حاصل قرضے اکہتر ارب سے کم ہو کر چھیاسٹھ ارب رہ گئے ۔ ۔ اسکوک سمیت بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں میں بھی کمی آئی ہے۔