جنگ بندی دعوؤں کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملے ،67 فلسطینی شہید، 156 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
غذائی قلت سے ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی
اسرائیل کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے،عرب میڈیاکی رپورٹ
دہشت گرد اسرائیل کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے دعوؤں کے باوجود غزہ پر پُرتشدد حملے جاری ہیں۔صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹے کے دورن مزید 67 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہو گئے، غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی،ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سرائیل جنگ بندی کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔اسرائیلی ریاست کی جارحانہ کارروائیاں، بے گناہ فلسطینی شہریوں پر بمباری اور اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنانا بدترین ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔بلال عباس قادری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،اور عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر کٹہرے میں لائے۔ مسلم ممالک کو بھی چاہیے کہ محض بیانات کی حد تک نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں، تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔پاکستان سنی تحریک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور ہر سطح پر مظلوموں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔اسرائیل کی بربریت اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دنیا کے امن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، اور اس ظلم کے سامنے خاموش رہنا خود ظلم کی حمایت کے مترادف ہے۔