data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برفانی طوفان کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کی مشرقی جانب کیمپوں میں تقریباً ایک ہزار افراد پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق تقریباً 350 کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر ایک مقامی قصبے میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید 200 سے زائد افراد سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ خطے میں کئی دنوں سے جاری شدید موسم کے دوران پیش آیا ہے، پڑوسی ملک نیپال میں اب تک بھاری بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 849 میٹر سے زیادہ ہے، اگرچہ ہر سال کئی لوگ اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اسے دنیا کی سب سے خطرناک کوہ پیمائی کی مہم جوئی میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایورسٹ کے مشرقی حصے تک جانے والی کرما کی وادی میں برفباری جمعے کی شام شروع ہوئی اور ہفتے کے روز تک جاری رہی، جس کے باعث سیکڑوں کوہ پیما وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

سیکڑوں مقامی دیہاتیوں اور ریسکیو ٹیموں کو علاقے تک جانے والے راستوں سے برف ہٹانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، یہ علاقہ سمندر کی سطح سے 4 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

اکتوبر کا مہینہ ایورسٹ اور اس کے گردونواح میں کوہ پیمائی کے سیزن کے عروج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جب درجہ حرارت معتدل ہوتا ہے اور آسمان صاف رہتا ہے لیکن اس سال برفانی طوفان نے کوہ پیما اور گائیڈز کو اچانک حیران کر دیا، جو تبت میں ماؤنٹ ایورسٹ کی مشرقی ڈھلوانوں پر مزید شدت اختیار کر گیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹرمپ کے شکر گزار ہیں‘ فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں‘ شہباز شریف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-27
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، ہم اس نسل کشی کے آغاز کے بعد فلسطینی عوام کے لیے جنگ بندی کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔شہبا زشریف نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ حماس کے مثبت بیان سے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے ایک موقع پیدا ہوا ہے، جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں دائمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ماونٹ ایوریسٹ ؛ سینکڑوں کوہ پیما سخت موسم میں پھنس گئے
  • بھارت: مغربی بنگال میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • اسلام آباد، راولپنڈی شہرمیں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری
  • ’سردی سے موت کا خدشہ‘، ماؤنٹ ایورسٹ پر تقریباً ایک ہزار کوہ پیما برفانی طوفان میں پھنس گئے
  • بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان
  • ٹرمپ کے شکر گزار ہیں‘ فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں‘ شہباز شریف
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن ، 40 ہزار سے زاید افراد بے روزگار
  • سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ مزید شدت اختیارکرکےسائیکلون میں تبدیل: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع