City 42:
2025-10-06@18:37:59 GMT

ماونٹ ایوریسٹ ؛ سینکڑوں کوہ پیما سخت موسم میں پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : ایورسٹ جانے والے 100 سے زائد کوہ پیما سخت موسم میں پھنس گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ میں تبت کی جانب سے برفانی طوفان میں پھنسے 350 افراد کو ریسکیو ورکرز نے بچالیا گیا ہے۔ 
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مختلف ٹیمز کے 500 سے زائد افراد ان دونوں وہاں گئے تھے، جنہیں سخت برف باری کا سامنا کرنا پڑا۔ماؤنٹ ایورسٹ کے ارد گرد تقریباً 200  موجود ہیں جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

کہیں موسم گرم اور خشک تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

یورپ بھر میں غزہ کے حق میں مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر، لندن میں گرفتاریاں

یورپ کے کئی بڑے شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانیہ، اٹلی، اسپین، پرتگال اور آئرلینڈ سمیت متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

الجزیرہ کے مطابق بارسلونا، میڈرڈ، روم اور لزبن میں مظاہرے اس وقت شدت اختیار کر گئے جب اسرائیلی افواج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر 450 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا، جن میں 40 ہسپانوی شہری بھی شامل ہیں۔

اٹلی میں 3 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کے دوران 20 لاکھ سے زائد افراد نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسپین میں عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل کے مظالم کو "نسل کشی" قرار دیتے ہوئے اسرائیلی ٹیموں پر بین الاقوامی مقابلوں سے پابندی کا مطالبہ کیا۔

بارسلونا میں پولیس کے مطابق 70 ہزار سے زائد افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "غزہ مجھے دکھ دیتا ہے", "نسل کشی بند کرو", اور "فلوٹیلا کو نہ روکو"۔

روم میں بھی تین فلسطینی تنظیموں، مقامی یونینز اور طلبہ کی جانب سے مارچ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

دوسری جانب لندن میں ٹرافلگر اسکوائر پر بڑے احتجاج کے دوران پولیس نے کم از کم 175 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ مظاہرہ دراصل فلسطین ایکشن گروپ پر انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت پابندی کے خلاف کیا جا رہا تھا۔

ڈبلن اور ایتھنز میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے۔ آئرش دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ یونان میں مظاہرین نے غزہ میں دو سال سے جاری تباہی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہروں کی شدت اس وقت بڑھی جب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے بعض نکات تسلیم کرتے ہوئے دو سالہ جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی، جس میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شدید برفانی طوفان: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب سیکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے
  • ’سردی سے موت کا خدشہ‘، ماؤنٹ ایورسٹ پر تقریباً ایک ہزار کوہ پیما برفانی طوفان میں پھنس گئے
  • پاکستان کے علاقوں گلگت، چترال اور کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے
  • تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سےدو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی
  • فوڈ اتھارٹی کا ملٹی نیشنل فوڈ چینز اور انڈسٹریز پر گرینڈ آپریشن ؛ لاکھوں لیٹر دودھ تلف؛ سینکڑوں ٹینکر ضبط
  • انڈونیشیا: مدرسہ منہدم ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، درجنوں لاپتا
  • یورپ بھر میں غزہ کے حق میں مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر، لندن میں گرفتاریاں
  • یورپ بھر میں غزہ کے حق میں مظاہرے
  • ایران؛ سیکیورٹی فورسز پر حملے پر 6 اور سُنّی عالم کے قتل پر 1 ملزم کو پھانسی دیدی گئی