جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔

اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا، جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گراؤنڈز نیلامی کیس: حکمِ امتناع برقرار، سماعت ملتوی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بن طلعت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اپنے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سی ڈی اے کی طرف سے خاتون وکیل سبین عدالت میں پیش، ایم سی آئی کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔ سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا آپ نے ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟ آئندہ سماعت سے قبل ہر صورت تحریری جواب جمع کرائیں۔ صدر رسجا نے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور ان کی لیگل ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس گراؤنڈز کی نیلامی کا اختیار ہی نہیں۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پلے گراؤنڈز کو کمرشل مقاصد کے لیے آؤٹ سورس نہیں کیا جا سکتا۔ گراؤنڈز میں کھیلنے کے لیے رقم کا تقاضا کیا گیا تو شہریوں کی رسائی محدود ہو جائے گی۔ کھیل کے میدانوں کی نیلامی سے کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈز عام شہریوں کے لیے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈز کی دیکھ بھال میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے گراؤنڈز کی نیلامی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت قرار دے کہ گراؤنڈز کی دیکھ بھال اور وہاں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ایم سی آئی کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ٹورزم نے گراؤنڈز کی اوپن آکشن کے لیے چار جولائی کو اشتہار جاری کیا تھا۔ سی ڈی اے اشتہار کے مطابق گراؤنڈز کو پانچ سال کے لیے نیلام کیا جائے گا، نیلامی 50 لاکھ سے سٹارٹ ہو گی۔ عدالت نے گراؤنڈز کی نیلامی پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

متعلقہ مضامین

  • چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو
  • گراؤنڈز نیلامی کیس: حکمِ امتناع برقرار، سماعت ملتوی
  • خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید
  • جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ لازمی قرار، رجسٹریشن کے لیے تانتا بندھ گیا
  • ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ
  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا