ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں مظفرآباد، اٹھ مقام، مانسہرہ، صوابی، ہنگو، نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
میانوالی، بہاولپور، وہاڑی، ڈی جی خان، لیہ، کبیر والا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی۔
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں بارش ہوئی۔
بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مختلف
پڑھیں:
قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کا جرگہ
پشاور ( نیوزڈیسک) قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔
ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپورعزم کا اظہار کیا گیا۔