Jang News:
2025-10-05@22:23:06 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن: ریٹائرڈ ملازمین کو 8 کروڑ کے واجبات ادا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی، ملازمین نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹائون کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی مد میں 8 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹاؤن کے افسران نے بھی شرکت کی۔ چیک حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے اور ان کو بروقت ملنا چاہیے۔ اب تک ٹاؤن کی جانب سے 8 کروڑ روپے کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مالی مسائل میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش
  • کراچی میں ہلکی اور تیز بارش : موسم خوشگوار ہوگیا
  • خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش، کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • نارتھ ناظم آباد ٹاؤن: ریٹائرڈ ملازمین کو 8 کروڑ کے واجبات ادا