اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،  کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری  بھی  ہو سکتی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،  پشاور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو،کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان،  وزیرستان اور کرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری  بھی  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں اکثر مقامات پر  تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری   کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر اور ساحلی علاقوں میں مطلع  جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے جبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں چند  مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری  بھی  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش محکمہ موسمیات نے کا امکان ہے علاقوں میں ژالہ باری بارش کا

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ ’الخوارج‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔

اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا  جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔

پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد تعلقہ رورل کی ریونیو ٹیم کی مختلف علاقوں میں چھاپے ،11 غیرقانونی پیٹرول پمپ بند
  • جنگ بھڑک اٹھی: روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرون کی بارش کردی، 19 ہلاک، 66 زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران نے 4 خوارج ہلاک
  • محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے