ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا اسلام آباد میں17نومبرسے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا اسلام آباد میں17نومبرسے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے)اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع کرے گی۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کا موسم قریب ہے جو عوامی صحت اور ماحول دونوں کے لیے سنگین خطرات لاتا ہے۔ اپنے آپ کو، اپنے خاندان کو اور اپنے ماحول کو فضائی آلودگی اور اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسموگ گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی اخراج، اور کوڑا کرکٹ یا فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث پیدا ہوتی ہے، جو بچوں، بوڑھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔یہ ماحولیاتی بگاڑ، کمزور فضائی معیار، فصلوں کو نقصان، اور حدِ نگاہ میں کمی جیسے مسائل بھی پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ “اسلام آباد کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔حکومت کے اقدامات اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب عوام ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں، گاڑیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں تاکہ دھواں کم سے کم خارج ہو، اور کھلی جگہوں پر کوڑا یا پتے جلانے سے اجتناب کریں۔انہوں نے تمام گاڑی مالکان سے کہا کہ وہ 17 نومبر سے قبل اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ کروائیں اور پاک ای پی اے کے مقرر کردہ مراکز سے کلیئرنس اسٹیکر حاصل کریں تاکہ جرمانے سے بچ سکیں۔محمد سلیم شیخ نے خبردار کیا کہ “جو گاڑیاں دورانِ چیکنگ اخراج کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اتریں گی، ان پر جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں موقع پر ہی بند یا ضبط کی جا سکتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے، حنیف عباسی کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے، حنیف عباسی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صدر ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دھواں خارج کرنے والی اسلام آباد
پڑھیں:
تحریک بیدارئ امت مصطفی کا 7 اکتوبر کو ملک گیر یکجہتی فلسطین مارچز کا اعلان
سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر یوم اللہ ہے، اسرائیل کیخلاف غم و غصے کو ایک عالمی تحریک میں بدلنا چاہیے، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور میں یکجہتی فلسطین مارچ، دن 2 بجے ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک ہوگا، تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے جس کے سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم سرانجام دی کی گئی ہے۔ سربراہ تحریک بیدارئ امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کا یکجہتی فلسطین مارچ سے متعلق اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو ظلم کیخلاف مزاحمت، صبر، جہاد، اور بےنظیر استقامت کے دو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا کے باشرف و غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں، اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام اپنے بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کو پہنچا کر ثابت کر دینگے کہ وہ حزب اللہ، حماس، اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امام خمینی کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے مٹ جانے کا لمحہ قریب آ گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ دن 2 بجے ناصر باغ تا اسمبلی ہال تک ہو گا جس کے بعد وہ اجتماع کی شکل اختیار کرے گا۔ لاہور اجتماع سے علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے جبکہ ہزاروں مرد وخواتین، علماء کرام، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ جامع مسجد g.6/2 تا ڈی چوک تک، کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر، پشاور میں پیوٹا ہال چوک سے پشاور یونیورسٹی، ملتان میں رضا آباد چوک تا ایم ڈی اے چوک، کوئٹہ میں مسجد خاتم الانبیاء تا علمدار روڈ، سکردو میں علمدار چوک تا یادگار چوک تک ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گلگت میں جامع مسجد سے گھڑی باغ تک منعقد ہوگا جبکہ ساہیوال میں مدرسہ شہید حسینی، ٹنڈو آدم میں پناہ شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین، پنڈی بھٹیاں میں قصر بتول چوک سراجاں، مورو میں پریس کلب، کنڈیارو میں جامع مسجد باقر علی، لاڑکانہ جامع مسجد المنتظر سے ریلیاں برآمد ہونگی۔ علامہ سید جواد نقوی کی کال ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبے اور دیہاتوں میں اجتماعات منعقد کئے جائینگے جنہوں نے متحرکین تحریک بیداری کو ہر سطح پر منظم اور پر عزم اجتماعات منعقد کرنے کی تاکید کر رکھی ہے۔