پی ٹی آئی کا 27 ویں ترمیم کیخلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے بند ہونا چاہیے، اسد قیصر
وفاقی وزراء مجبور نہ کریں آپ کے گھروں کی باتیں پریس کانفرنسوں میں آئیں،ایکس پر بیان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے بند ہونا چاہیے۔وفاقی وزراء مجبور نہ کریں کہ آپ کے گھروں کی باتیں پریس کانفرنسوں میں آئیں۔سیاست اتنی نیچی نہیں گرنی چاہیے کہ گھروں اور بیڈ رومز تک پہنچ جائے ۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملہ ہوا مگرحکومت کی توجہ مخالفین پر کیسز بنانے پر مرکوز ہے، حکومت اپنے بنیادی کام سے غافل ہے، کوئی حکومتی عہدیدار اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کے شہداء اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے، حکومت سکیورٹی سے متعلق ایسا لائحہ عمل بنائے کہ وکلاء اور اسلام آباد کے شہری اپنے کام آگے بڑھا سکیں، ہم اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سے عدالتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے 27 ویں ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، جمعہ کو ہمارا آئینی وقانونی احتجاج ہوگا ،سمجھتا ہوں سب شرکت کریں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی سے بڑی توقعات تھیں، ہمارا خیال تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے آئین کیلئے سیاست قربان کر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، ہمیں نوازشریف سے بھی توقع تھی، انہوں نے اعلان کیا تھا ووٹ کو عزت دو، نوازشریف نے ووٹ کو حق دو کا نعرہ لگایا، لیکن وہ بھی سمجھوتہ کر گئے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے بند ہونا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے خلاف
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔