اسلام آباد میں 17 نومبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ 17 نومبر سے وفاقی دارالحکومت میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
ترجمان وزارتِ موسمیاتی تبدیلی محمد سلیم شیخ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے۔ اس مہم میں اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس بھی شریک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولیات میں اضافہ، یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ
شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ اور دھواں ٹیسٹ کیے جائیں گے اور مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں پر جرمانہ یا ضبطگی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ عوام اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ کروا کر پاک ای پی اے کے مراکز سے کلیئرنس اسٹیکر حاصل کریں، ورنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور کھلے مقامات پر کچرا جلانے سے اجتناب کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی بطور چیف کمشنر تقرری کو غیر قانونی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔
عدالت نے صدراتی ہاوس کا 31 اگست 2025 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم تصور ہوں گے۔فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا بحیثیت چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاوٹس دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بوائے اسکاوٹس ہیڈکوارٹر نے چوہدری ریاض کے تمام احکامات اور تعیناتیاں فوری طور پر واپس لے لیں۔عدالتی فیصلے کے بعد بوائے اسکاوٹس کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اراکین نے سرفراز قمر ڈاہا کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا پانچ سال تک استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم