عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول گاڑیاں جنہیں غزہ کی بستیوں میں بھیج کر عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کے جواب کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر خوفناک حملے کیے، جن میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول گاڑیاں جنہیں غزہ کی بستیوں میں بھیج کر عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو غزہ چھوڑنے کا آخری موقع دیا تھا، مگر اب بھی لاکھوں فلسطینی محصور ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق الحلو انٹرنیشنل اسپتال میں ایک نومولود بچہ اسرائیلی حملوں کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال میں صورتحال سنگین ہے، عملہ بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہا ہے۔ تین قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید 10 نوزائیدہ بچوں کو فوری نکالنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی فوج کے مطابق فوج نے

پڑھیں:

کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-14
کوٹلی (صباح نیوز) کوٹلی کے علاقے تتا پانی میں اسکریپ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس تھانہ تتا پانی کی نفری سمیت ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گیا، مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی سے کے قریب بچھائے مائنز دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  
  • حزب اللہ لبنان کیساتھ نئی اسرائیلی جنگ کے یقینی ہونے کے بارے عبری میڈیا کا انتباہ
  • حزب اللہ لبنان کیساتھ نئی اسرائیلی جنگ کے یقینی ہونے سے متعلق عبری میڈیا کا انتباہ
  • کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • کوٹلی: کباڑ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ
  • نصیر آباد،جعفر ایکسپریس گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ،پٹری کو نقصان