ویمنز ورلڈکپ: سیاست کے بعد پاک بھارت میچ بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ کی طرح ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے پہلے سے متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شدید بارش سے پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ لاکھوں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر خیموں اور دیگر امدادی سامان کی غزہ میں آمد روک دی ہے، جس کے باعث ٹھنڈ اور بارش سے متاثرہ فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
غزہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ مقامی افراد نے اپنے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیے اردگرد گڑھے کھودنا شروع کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے مطابق 13 لاکھ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان موجود ہے، مگر اسرائیلی پابندیوں کے باعث وہ پہنچ نہیں پا رہا۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سرد موسم اور بارش میں امداد کی فراہمی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔