پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کے لیے مشترکہ مشق کامیابی مکمل کی اور تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق “شاہین اسٹرائیکٹو” کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا باضابطہ اختتام 18 نومبر کو ہوا جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر فوجی حکام شریک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، تربیت میں بلٹ اپ ایریاز میں کارروائیوں، دہشت گردی مخالف تکنیکوں اور آئی ای ڈیز کے تدارک سے متعلق جدید طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق “شاہین اسٹرائیکII” نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعاون کو نئے سنگ میل تک پہنچایا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور انڈونیشیا اور انڈونیشیا کی
پڑھیں:
محسن نقوی سے ملاقات ‘ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے : چینی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔