بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جہاں مودی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کی شناخت، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک بار پھر وار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جہاں مودی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کی شناخت، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک بار پھر وار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں فسطائی مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جریدے ”دی ٹیلی گراف انڈیا” کے مطابق بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ضلع سنبھل کے علاقے رائے بزرگ ایک اور مسجد کو شہید کر دیا گیا۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں ضلع سنبھل میں مسجد شہید کرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔ مسجد کو بھارتی پیراملٹری اور پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں شہید کیا گیا۔ دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مقامی افراد کا موقف ہے کہ مسجد تقریبا 10سال پہلے تعمیر کی گئی تھی، ضلع سنبھل کی انتظامیہ نے انسداد تجاوزارت کے نام پر مسجد کو مسمار کر دیا۔ کچھ عرصہ پہلے رضاِ مصطفی مسجد کو بھی سنبھل انتظامیہ نے گرایا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسجد کو گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد ضلع ایودھیا ترقی اور روحانیت سے آگے بڑھ رہا ہے اور ضلع سنبھل کو بھی کاشی اور ایودھیا شہر کی طرح بنایا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق گجرات کے قتل عام کو  پھر سے دہرانا چاہتا ہے۔بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مساجد گرانا مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مودی کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی سرکاری کوشش بھارتی سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلمانوں کی شناخت ضلع سنبھل بی جے پی مودی کی مسجد کو شہید کر کر دیا

پڑھیں:

معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری

 معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب
  • بی جے پی کی اسلام دشمنی میں شدت، ضلع سنبھل میں ماہ کے دوران دوسری مسجد شہید
  • اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف
  • شرمناک رویہ
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ
  • ٹرمپ مودی کشیدگی کی وجہ پاکستان سے ٹرمپ کی قربت
  • جماعت اسلامی حیدرآباد کے اسرائیلی مظالم کیخلاف 13 مقامات احتجاجی مظاہرے
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری