کراچی: سپر ہائی وے پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بیلاروس :عالمی صنعتی نمایش میں 24 ممالک کے 14 ہزار افراد کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پہلی بار منعقد ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش ’اینواپروم۔ بیلاروس‘ میں 3روز کے دوران 24 ممالک سے 14 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں روس، بیلاروس، ازبکستان، قزاقستان اور کرغیزستان کی 520 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ منسک انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا تھا جس میں روس کے 73 علاقوں نے شرکت کی اور ان میں سے 23 نے اپنے الگ اسٹال قائم کیے۔نمائش کے پہلے روز مرکزی سیشن کا انعقاد ہوا،جس میں نئی ٹیکنالوجیز کا اتحاد اہم موضوع تھا۔