Express News:
2025-11-20@05:50:20 GMT

کراچی: سپر ہائی وے پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کراچی:

سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح  سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر سکندر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس مقتول کی تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم  پولیس نے جائے وقوعہ سے واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے

کراچی:

صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے کراچی کے دورے کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر زرداری کے دورے کا مقصد مختلف امور پر تبادلہ خیال اور شہری و سیاسی حلقوں سے رابطہ قائم کرنا بتایا گیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران اہم ملاقاتوں اور مشاورت کے سیشنز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس کے آشنا سمیت 3 افراد گرفتار
  • کراچی کی مصروف شاہراہ پر دکاندار کی ٹارگٹ کلنگ
  • کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
  • کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
  • کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے جاں بحق
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • لائنز ایریا میں سیوریج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاسامناہے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشںر ریونیو راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار