ایڈٹ شدہ کلپ کا تنازع: بی بی سی نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے ایک ایڈٹ شدہ حصے کی نشریات پر بالآخر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں ادارے نے تسلیم کیا کہ پینوراما پروگرام میں استعمال کیے گئے کلپ کی تدوین اس انداز میں کی گئی کہ اس سے غلط تاثر پیدا ہوا، جیسے ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو براہ راست تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہو۔ بی بی سی نے واضح کیا کہ اس غلطی کا ادارتی طور پر جائزہ لیا جا چکا ہے اور یہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کے وکلا نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ کی ٹیم کا مؤقف تھا کہ ایڈیٹنگ نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا نہ صرف معذرت اور اصلاح ضروری ہے بلکہ انہیں مالی معاوضہ بھی ادا کیا جانا چاہیے۔
بعد ازاں بی بی سی نے یہ مطالبہ دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معافی کے باوجود کسی بھی قسم کا مالی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا اور اس تنازع میں ہتکِ عزت کا دعویٰ بنتا ہی نہیں۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبی ٹرننس دونوں نے اتوار کے روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان استعفوں نے ادارے کے اندرونی بحران کو بھی مزید نمایاں کر دیا اور یہ سوالات اٹھائے کہ ادارتی نگرانی میں اس حد تک بڑی غلطی کس طرح پیش آئی۔
بی بی سی کی اندرونی تحقیقات کے مطابق پینوراما پروگرام کو شکایات موصول ہونے کے بعد دوبارہ دیکھا گیا اور یہ اعتراف سامنے آیا کہ مختلف حصوں کو جوڑنے کی تکنیک نے تقریر کی اصل صورت کو مسخ کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محراب پور: حساس ادارے کی کارروائی نان کسٹم سگریٹ برآمد،ملزم فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) حساس اداروں کی کارروائی میں اسمگلنگ شدہ نان کسٹم سگریٹ برآمد، ڈیلر فرار، ذرائع کے مطابق مورو پولیس تھانہ کی حدود میں کمال خان پٹھان، حاجی زبیر حسین کھوسو اور زبیر پٹھان کی دکانوں پر حساس اداروں کے چھاپوں میں بڑی تعداد میں اسمگلنگ شدہ نان کسٹم سگریٹ تو برآمدہوئی ہے، حیرت انگیزطور سگریٹ برآمدگی کے باوجودکوئی گرفتاری عمل نہیں آ سکی، مورو پولیس ذراء ع کے مطابق حساس اداروں کی کارروائی میں غیر قانونی سگریٹ برآمدگی کا مقدمہ نمبر 390 سال 2025 اسٹنٹ سب انسپکٹرصدام حسین کی مدعیت میں ولی خان پٹھان، علی خان پٹھان، خزین خان پٹھان اور زبیر خان پٹھان کیخلاف درج کیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔