جسارت میڈیا گروپ کا جماعت اسلامی کے ’’اجتماع عام‘‘ پر خصوصی مجلّہ کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کراچی ( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) جسارت میڈیا گروپ کی جانب سے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے مناسبت سے جسارت میگزین کے خصوصی شمارے (مجلہ)کے اجراءکی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان تھے،تقریب سے جسارت میڈیا گروپ کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر واسع شاکر،چیف ایڈیٹر روزنامہ جسارت کراچی شاہنواز فاروقی،معروف صحافی احمد حسن،چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او)سید طاہر اکبرسمیت دیگر نے خطاب کیا،اس موقعے پر فرائیڈے اسپیشل کے مدیر یحییٰ بن زکریا صدیقی نے ناسازی طبیعت کے باوجود تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات اور پبلشر روزنامہ جسارت سید زاہدعلی عسکری ، جسارت ویب کے انچارج سید نذیر الحسن، عرفان احمد، جسارت مارکیٹنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید فاضل نقوی، قاضی جاوید باسط، واجد حسین انصاری، منیر عقیل انصاری، ندیم مولوی،نیوز ایڈیٹر توصیف جاوید، سید حسن احمد،فیض عالم بابر،اے اے سید،نوید فاروق سمیت جسارت کے دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ انتظام 21 تا 23 نومبر 2025 گیریٹر پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پر منگل کے روز جسارت کراچی کے دفتر میں جسارت میگزین کا خصوصی شمارے مجلہ کا اجراءکیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسارت کے کارکنان نے اجتماع عام کے مناسبت سے جسارت میگزین کا خصوصی شمارہ مجلہ بڑی محنت کے ساتھ تیار کیا ہے میں جسارت کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، آج کے دور میں ڈیجیٹل صحافت میں پرنٹ میڈیا محدود ہوگیا ہے اس کے باوجود جسارت اپنے نامساعد حالات کے باوجود اپنے کا م کو جاری رکھے ہوئے ہے
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی و پائیدار تبدیلی اور ظلم و استحصال کے نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کے خاتمے کی جدوجہد اور فیصلہ کن تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ 23مارچ 1940کو مینارِ پاکستان کے مقام قرار داد پاکستان کے ذریعے کلمے کی بنیاد پر ملک حاصل کرنے کا جو عزم کیا گیا تھا اس عزم کا از سرِ نو اعادہ کیا جائے گا۔ہ سید ابو اعلی مودودی نے اقامت دین کی تحریک نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ جن میں دینی جماعتیں اور مذہبی شخصیات شریک تھیں مگر اقامت دین( زندگی کے ہر شعبے میں دین کے نفاز کی تحریک ) کا سہرا سید ابو اعلی مودودی کو جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بدل دو نظام صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک تحریک بنے گی جماعت اسلامی کا اجتماع عام چہرے نہیں نظام بدلنے کی تحریک کا آغاز ثابت ہوگا، جماعت اسلامی نظام کو بدلنے کی جہدوجہد کررہی ہے۔
اس موقع پر منتظم اعلیٰ ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ جسارت کے میگزین کے خصوصی شمارے مجلہ کے اجراءپر جسارت کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،یہ خصوصی شمارہ میگزین کے علاوہ آن لائن ڈیجیٹل فارمیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے لوگ اجتماع عام کے حوالے سے جسارت میگزین کے خصوصی شمارے میں لکھی جانے والی تحریروں کو آسانی سے پڑھ سکیں اور عالمی سطح پر بھی لوگ جسارت کو اچھی طرح جان سکے۔
شاہنواز فاروقی نے کہاکہ جسارت کے اس خصوصی شمارے میں جماعت اسلامی کے ماضی حال اور مستقبل کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے،اسے پڑھنے والوں کو اجتماع عام اور جماعت اسلامی کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔
معروف و سینئر صحافی احمد حسن نے کہاکہ آج کے دور میں جبکہ متعددرسائل و جرائد نامساعد صورتِ حال کے ماحول میں یکے بعد دیگرے دم توڑ چکے ہیں اور جوجاری ہیں، وہ بھی سسک رہے ہیں اس کے باوجود جسارت حق اور سچ کے ساتھ اپنی خبروں کی اشاعت کررہا ہے جبکہ آج جسارت کے خصوصی شمارہ معیاری جریدے مجلہ کااجراءبلاشبہ لائق تحسین اور قابلِ تعریف ہے۔
تقریب کے اختتام پر سید طاہر اکبر نےتمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور جسارت میگزین کے خصوصی شمارے( مجلہ) کے اجراءکے جدوجہد کرنے والے جسارت کے تما م کارکنا ن کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ جسارت کے کارکنان کی دن رات کی جدوجہد کے بعد یہ مجلہ شا ئع ہوا ہے۔آخر میں فرائیڈے اسپیشل کے مدیر یحییٰ بن زکریا صدیقی سمیت تمام بیماروں کی صحت یابی کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے خصوصی دعا کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امیر جماعت اسلامی کراچی میگزین کے خصوصی شمارے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے جسارت میگزین کہ جسارت کے کے باوجود کیا گیا
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔