ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی 42 : ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے باعث 9 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تھانہ سٹی کی حدود شاہ بابا مسجد کے قریب گیس سلنڈر کی دوکان پر دھماکہ ہوا، بتایا گیا ہے کہ گیس منتقلی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کے باعث دوکان میں موجود 9 افراد بری طرح جھلس گئے ۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زحمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، واک آؤٹ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں بارش سے حادثات: 4 جانیں ضائع، 28 افراد زخمی
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 بچوں سمیت کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت، چترال اور کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک مضبوط مغربی سسٹم 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا جس کے نتیجے میں شدید آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچوں سمیت 2 افراد بارش سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ لڑکی اور 8 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب میں 70 سالہ شخص اور قصور میں 65 سالہ شخص بھی چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سمندری، جڑانوالہ اور کاکڑوالہ میں چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے۔
چک میں 4 افراد، مانانوالہ میں 3 افراد، اور فقیر والی، اللہ آباد اور ساہیوال میں پیش آئے مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیے: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟
لاہور میں چھت اور دیوار گرنے کے واقعات میں مزید 2 افراد زخمی ہوئے۔
بارش کی صورتحال اور الرٹسصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں ہوئیں۔
ملتان میں سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد میں 78 ملی میٹر، بہاولپور میں 44 ملی میٹر، لاہور میں 40 ملی میٹر، خانیوال میں 28 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 25 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 19 ملی میٹر اور اٹک میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گوجرانوالہ، مری، ساہیوال 8 ملی میٹر، اوکاڑہ 7 ملی میٹر، نارووال 6 ملی میٹر، منگلا 5 ملی میٹر، گجرات اور حافظ آباد 3 ملی میٹر جبکہ لیہ اور قصور میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جن علاقوں میں بارش متوقع ہے ان میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی شامل ہیں۔
دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہپی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاؤں خصوصاً دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، 7 اکتوبر تک پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق دریائے ستلج اور راوی میں پانی کی سطح بھارت سے پانی کے اخراج پر منحصر ہوگی جبکہ دریائے سندھ اور جہلم میں بھی سطح آب میں اضافے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان میں بارش ایمرجنسی نافذواسا ملتان کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد رضا خان کے مطابق اتوار کی رات شدید بارش اور پیر کو دن کے وقت ایک اور اسپیل کے بعد ملتان میں بارش ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
قبل ازیں ہفتے کو ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب میں بارشوں کا آغاز اتوار سے ہوگا جو منگل تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے چیف کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی علاقوں (راولپنڈی سے لاہور تک) میں 30 سے 35 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
جنوبی پنجاب میں 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال
6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا خاص طور پر شمالی، شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب بارشیں پنجاب ہلاکتیں موسم موسم کا حال