2025-10-07@07:51:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ایفل ٹاور»:

    فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟ French cyclist and mountain bike champion Aurelien Fontenoy became the fastest person to ascend the Eiffel Tower on a bicycle, completing the climb to the second-floor platform in 12 minutes and 30 seconds https://t.co/OLNaeX4YsI pic.twitter.com/n8LbKMAgAh — Reuters (@Reuters) October 3, 2025 فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے...
    فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
    ایک حالیہ سوشل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پردنیا کے سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے سیاحتی مقامات میں درج ذیل مقامات شامل ہیں: ایفل ٹاور – پیرس، فرانس برج خلیفہ – دبئی، متحدہ عرب امارات ٹائمز اسکوائر – نیویارک، امریکا بیگ بین – لندن، برطانیہ مزید پڑھیں: محبت کا آخری عجوبہ کولوسیم – روم، اٹلی ڈزنی لینڈ – کیلیفورنیا / پیرس شیبویا کراسنگ – ٹوکیو، جاپان تاج محل – آگرہ، بھارت سینٹ پیٹرز باسیلکا – ویٹی کن سٹی سڈنی اوپیرا ہاؤس – آسٹریلیا آپ نے ان میں کون سے مقامات کی سیر کر رکھی ہے یا پھر آپ نے ان میں سے کون سے مقامات کو انسٹاگرام کیا ہے؟ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، پرتگال اور یونان میں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، جس کے باعث حکام نے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے بعد شہر کا معروف ایفل ٹاور شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ برطانیہ میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی...
    فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کو ایک ویڈیو میں حجاب اور برقع نما اوور کوٹ پہنے دیکھایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں اسکارف پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھانا ہے۔ یہ ویڈیو ڈچ ماڈیسٹ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ (Merrachi) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ جس نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ ایفل ٹاور نے حجاب پہن لیا، لگتا ہے کہ یہ بھی ماڈیسٹ فیشن کمیونٹی میں شامل ہو گیا۔ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد اسکارف پہننے کی آزادی کو فروغ دینا تھا۔ تاہم یہ اشتہاری مہم فرانسیسی قانون ساز ارکان اور سیاستدانوں کو پسند بالکل پسند...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جاری کیے گئے متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق نے ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں۔ ماضی میں ایک وزیر کے متنازع بیان کے بعد یورپ کے لیے پروازیں معطل ہوگئی تھیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پروازوں...
    قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔   قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...
۱