اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے اور سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہو جانے پر 14 دسمبر 2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات اور واجبات کی واپسی کا حکم دیا جائے، ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی پنشن یا دیگر فوائد کا حق دار نہ قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ناصر جاوید رانا اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی تعیناتی

پڑھیں:

آزاد کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض

سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے، سردار جاوید ایوب وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔ سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے، سردار جاوید ایوب وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ہوں گے۔ چودھری قاسم مجید کو خزانہ و ان لینڈ ریونیو کی وزرات سونپی گئی ہے، سید بازل علی نقوی کو صحت عامہ اور بہبود آبادی کی وزارت کا چارج دے دیا گیا۔ دیوان علی چغتائی محکمہ تعلیم سکولز کے وزیر مقرر ہو گئے، جاوید اقبال بڈھانوی وزیر خوراک آزادکشمیر، سردار ضیا القمر مواصلات و تعمیرات عامہ کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔ چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل، ظفر اقبال ملک وزیر کالجز، سردار محمد حسین زکوٰۃ و عشر اور چودھری علی شان سونی زراعت امور حیوانات کے وزیر مقرر ہو گئے۔ چودھری اخلاق کو ریونیو، عامر یاسین کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، چودھری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسی طرح چودھری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، رفیق نیئر مذہبی امور و اوقاف، فہیم ربانی سیاحت اور نبیلہ ایوب کشمیر کاز کی وزیر مقرر ہو گئیں۔ احمد صغیر کو مشیر برائے سپورٹس یوتھ و کلچر جبکہ فہد یعقوب مشیر برائے صنعت و تجارت مقرر کیے گیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان کراچی والوں کیلئے ، جرمانے کم نہیں ہوں گے، ناصر شاہ کا اعلان
  • آزاد کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائینگے، وزیر بلدیات سندھ
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • گلگت، آئینی ترامیم کیخلاف یوم سیاہ
  • اجتماع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، جاوید قصوری
  • تاجروں کے اتحاد سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،جاوید میمن
  • حکومتی ایکٹ پر عمل نہ کرنے پر سرکائوس جی اسپتال کے خلاف کیس کی سماعت
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل
  • محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات