پنجاب :57 ہزار سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے کم آمدنی والے اور مستحق افراد کے لیے 57 ہزار معیاری اور سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے صوبے بھر میں 24 اضلاع کی 41 سائٹس کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ان سرکاری زمینوں کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے نام منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
منصوبے کی اہم تفصیلات کے مطابق رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی۔ 16 اضلاع میں 250 مربع فٹ پر محیط 22 سائٹس تعمیر ہوں گی، 5 اضلاع میں 530 مربع فٹ کی 3 منزلہ 11 سائٹس بنائی جائیں گی،3 اضلاع میں 550 مربع فٹ پر محیط 4 منزلہ 8 سائٹس تعمیر ہوں گی اور منصوبہ 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق ان رہائش گاہوں میں جدید ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمسی توانائی نظام اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا نظام بھی شامل ہوگا، تاکہ ماحول دوست اور پائیدار رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔رہائش گاہوں کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی اور اس منصوبے کو ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق یہ افورڈیبل ہاؤسنگ منصوبہ ایک بہترین حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عام شہری کو باوقار رہائش میسر آ سکے۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 رہائش گاہوں کی تعمیر محکمہ ہاؤسنگ کے کے مطابق جائے گا
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔