ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی پر رانا ثناء الل الیکشن کمیشن نوٹس جاری
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
فوٹو: فائلالیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، انہیں پی پی 116 کے دورے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹر رانا ثناء اللہ کو بھی پی پی 116 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔