پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صنم جاوید انسدادِ دہشتگردی عدالت سے سزا کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور پہنچی تھیں اور پی ٹی آئی کی ایک اہم خاتون عہدہ دار کے سرکاری گھر میں مقیم تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب صنم جاوید کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے نزدیک نامعلوم افراد نے روکا اور زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان وقاص اکرام شیخ نے صنم جاوید کے اٹھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد نے رہنما کو حراست میں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ترجمان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا ذکر تو نہیں کیا، تاہم بتایا کہ پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کو روک کر انھیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، تاہم تاحال سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی صنم جاوید وزیراعلٰی ہاؤس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی صنم جاوید وزیراعل ی ہاؤس صنم جاوید کو پی ٹی آئی

پڑھیں:

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار 

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط  (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400  ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا، 
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب خاتون ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں بے نظمی کیسے ہوئی؟ تحقیقاتی رپورٹ مکمل
  • صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
  • پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدنظمی، بد انتظامی کا ذمہ دار علی امین کا خود ساختہ ترجمان قرار
  • صمود فلوٹیلا: گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا انکشاف
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار 
  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
  • فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
  • ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع