فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر نے پر تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-20
لاہور (آن لائن) ریاست مخالف ٹوئٹ سمیت 2 مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر نے کے بارے میں تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔ ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ کا موبائل ریکور کرلیا، ملزمہ تفتیشی افسر کو موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی جس پر عدالت ملزمہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، مزید ریمانڈ چاہیے ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھ کر عدالت فیصلہ کرے گی۔ تحریری فیصلے میں درج ہے کہ اگر تفتیشی افسر نے ملزمہ سے میٹریل برآمدگی کی مزید رپورٹ پیش نہ کی تو ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا جائے گا، تفتیشی افسر جیل میں جاکر ملزمہ سے تفتیش کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔