حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ، پیشہ ورانہ آزادیوں اور میڈیا ورکنگ ماحول کی بہتری کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز قائم کر دیا۔کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے 12اراکین کی نامزدگی مکمل کر لی گئی ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے رکن کی حیثیت سے شامل ہونگے جبکہ وزارتِ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی بطوررکن نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیکرٹری پی آراے نوید اکبر، غلام نبی یوسفزئی سمیت مختلف سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کے نمائندوں کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن میں ملک بھر کی قومی و صوبائی پریس یونینزاورصحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں نیشنل پریس کلب، پی ایف یو جے کے مختلف دھڑے اورشعبہ صحافت سے وابستہ اہم نام شامل ہیں، حسن عباس، طاہرحسن خان، تمسیلا چشتی، نادیہ صبوحی اور خلیل احمد بھی کمیشن کے اراکین مقرر کیے گئے ہیں۔کمیشن کا بنیادی مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، میڈیا پروفیشنلز کو درپیش خطرات کی نگرانی، سیکیورٹی اقدامات کی تکمیل اورواقعات کی صورت میں موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔کمیشن جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ملک میں صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میڈیا پروفیشنلز کر دیا گیا ہے

پڑھیں:

حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم پہلے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔

 قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

 حکومتی ذرائع نے 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کر دی، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکا تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم بل پیش کیا تو اس کی حمایت میں 64 ارکان نشستوں پر کھڑے ہوئے، ان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان بھی شامل تھے۔

 باقی ارکان نے آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن قائم
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • ’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
  • کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان حکومت کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم
  • حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کی تیاری
  • صحافیوں کامتحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راؤ حامد گوہر