وائلڈ لائف کی خاتون افسر لاکھوں روپے بدعنوانی کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو اسلام آباد کے رہائشی محمد سعید نے وائلڈ لائف بورڈ میں سنگین بے ضابطگییوں کی نشاندہی کرتے ہویے درخواست دی۔ جس پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی ڈائرئکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی۔
بعدازاں انکوائری رپورٹ نمبر 83/2025 میں رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے انکشافات سامنے آئے جس پر باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق رائنا سعید خان نے وائلڈ لائف بورڈ کے نام پر عطیات ذاتی اکاؤنٹس میں وصول کیے اور فور پاز تنظیم کو بورڈ اراکین کی مخالفت و احتجاج کے باوجود براؤن ریچھوں کی فروخت کو منتقلی کی۔
اسی طرح اختیارات کا ناجائز استعمال اور ادارہ جاتی فیصلوں سے انحراف کے بھی الزامات عائد کیے گئے جبکہ غیر قانونی خریداری اور پبلک پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارتِ قانون کی منظوری کے بغیر قانون دان کی خدمات حاصل کرنے کا بھی الزام مزید تحریر کیاگیا ہے کہ
دوران تعیناتی عید اعزازیہ کی غیر قانونی ادائیگی سے قومی خزانے کو 32 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایاگیا۔
اسی طرح ملازمین کو فیڈ کی خریداری کے لیے کراس چیک سے ادائیگی میں بھی مالی بے ضابطگی بھی سامنے آئی اور ذاتی اکاؤنٹ سے اخراجات، مالی قواعد کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔
غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کے غلط استعمال پر بھی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں رائنا سعید خان کے خلاف مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 109، 409، 420 کے تحت درج کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن سرکل وائلڈ لائف اسلام آباد ایف آئی اے درج کرلیا
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔