ملتِ پاکستان کا دوٹوک اعلان صرف اور صرف “فلسطینی ریاست”۔ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ٹرمپ منصوبہ متنازعہ اور ناقابل عمل ہوچکا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے، عالم اسلام کااتحاد مسائل کا حل ہے۔ لیاقت بلوچ نے مری میں عوامی ممبرز کانفرنس سے خطاب کیا اور اجتماع عام کے شعبہ جات کے ناظمین کے اجلاس میں بریفنگ دی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی، لاہور میں فلسطینیوں سے فقیدالمثال اظہارِ یکجہتی 25 کروڑ پُرجوش پاکستانیوں نے ایمان پرور اور اتحادِ امت کے جذبوں کا اظہار کردیا ہے، ملت پاکستان کا دوٹوک اعلان ہے کہ ہم صرف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، فلسطینیوں نے اپنی آزادی، ارض انبیا، قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ ان قربانیوں کا سودا کرے، غاصب، قاتل، انسانیت دشمن اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرائے۔
حماس، حزب اللہ، حزب المجاہدین فلسطین اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جارح، غاصب اور انسانیت دشمن قوتوں کے خلاف ملت اسلامیہ کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، مسلم ممالک کے لیے یہ کوئی خطرہ نہیں، ناجائز غاصب قوتیں ظلم کے مقابل نبردآزما قوتوں کے خلاف سنسنی ماحول پیدا کرتی ہیں ،امریکی صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے اور فلسطینیوں کی لازوال قربانیوں سے امریکی، یورپی، صیہونی حکمرانوں کے بے نقاب ہوتے چہروں اور مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔
ٹرمپ منصوبہ متنازعہ اور ناقابل عمل ہوچکا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ہی مسائل کا حل ہے ،عالم اسلام دفاع، معیشت، ٹیکنالوجی علم و تحقیق کے میدانوں میں متفقہ لائحہ عمل بنالے تو امریکا، یورپ عالم اسلام کے سامنے سجدہ ریز ہونگے، عالم اسلام کی مجرمانہ غفلت پر مبنی بزدلی غاصب، قوتوں کی طاقت ہے۔
لیاقت بلوچ نے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 78سال سے مسلط ہائبرڈ نظام آئین، جمہوریت، قومی وحدت اور معیشت کے لیے تباہی کا باعث بنا ہوا ہے، آئین کی بالادستی اور قرآن و سنت کے احکامات کی پابندی قبول کرکے ہی پاکستان خوشحال اور مستحکم ہوگا، سیاسی بحران ہائبرڈ، غیر آئینی نظام کی طاقت بن گیا، قومی سیاسی قیادت ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں، غلطیاں سب سے ہوچکی ہیں، طعن و تشنیع کی بجائے بالغ نظری اور اسٹیٹس مین شپ کے ساتھ سیاست کو بند گلی سے نکالا جائے، قومی ترجیحات پر قومی قیادت اتفاق کرے ،سیاسی محاذ پر قومی سیاسی قیادت کی ضد، انا، ہٹ دھرمی اور اقتدار کی کرسی کی پوجا قومی روگ بن جائے گا اور سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جائے گا، جماعت اسلامی پوری قوم کو منظم، محرک کرنے اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے اپنا سیاسی، جمہوری، آئینی مزاحمتی کردار جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے عالم اسلام کو تسلیم کے لیے
پڑھیں:
گوادر : جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ سے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن ، مولانا لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-11-19