Jasarat News:
2025-11-18@22:44:21 GMT

امارات میں قومی دن کے موقع پر 4چھٹیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات میں قومی دن کے موقع پر 2روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، جس سے عوام کو ایک ساتھ 4چھٹیاں مل گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو منایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ حکومت نے قومی دن کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو پیر اور منگل کے روز ہوں گی۔ واضح رہے کہ امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک 4روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ قانون کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد جے پی ایم سی، کراچی میں ادا کی گئی۔ جامعہ کی قیادت، فیکلٹی اور عملے نے گہرے دکھ اور احترام کے ساتھ شرکت کی، مرحوم کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شاہد رسول کا انتقال میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
  • متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان
  • کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست
  • کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی
  • پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار