اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابقہ ممبر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابق ممبر رعنا سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق رعنا سعید خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام ہے۔
متن کے مطابق سابق ممبر اسلام آباد وائلٹ لائف بورڈ نے دارالحکومت کے چڑیا گھر کی بحالی کےلیے رقم نجی اکاؤنٹ میں لی۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ رعنا سعید مبینہ طور پر براؤن ریچھ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں جبکہ ان پر ادارے کے مالی امور میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بااثرافراد کی جانب سے گھرپر حملے کیخلاف شہری کا مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): سہون کی رہائشی ارشاد خاتون زوجہ عبدالرزاق نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی جانب سے گھر پر چڑھائی، تشدد اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ وڈیرہ نظام، یوسی چیئرمین شفیع اللہ اور ان کے بیٹوں سمیت دیگر افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور تھانے جا کر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور اس سے بھی بڑھ کر پولیس ان کا ساتھ دیتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کر کے گھر چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔