دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی سلامتی، ترقی، مذہبی ہم آہنگی اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، تاکہ خطہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی طرف سفر جاری رکھ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ کیا، جہاں وفد نے مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ سے تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی حالات اور عوامی مسائل پر مفصل گفتگو کی گئی۔ ترجمان انجمن امامیہ کے مطابق وفد نے گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں قیامِ امن کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے مثبت، ثابت قدم اور تاریخی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ وفد نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ آج گلگت بلتستان میں جو امن قائم و دائم ہے، وہ آغا سید راحت حسین الحسینی کی قیادت، بصیرت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ وفد نے کہا کہ آغا راحت حسین الحسینی نے 2005ء سے لے کر اب تک سینکڑوں جنازے اُٹھائے لیکن امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور ہمیشہ صبر، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا۔ نون لیگی وفد نے مزید کہا کہ 2015ء سے 2020ء تک مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کے دوران مرکزی انجمن امامیہ نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس کے باعث خطے میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی استحکام کو فروغ ملا۔

وفد نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی انجمن امامیہ اسی مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر مرکزی انجمن امامیہ کی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مرکزی امامیہ جامع مسجد میں تشریف لانے کے ساتھ ساتھ امن و اخوت کے لیے انجمن کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔ انجمن امامیہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے امن، استحکام اور روشن مستقبل کے لیے تعاون اور رابطے کا سلسلہ جاری رہے گا اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تمام مثبت قوتیں مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ آخر میں دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی سلامتی، ترقی، مذہبی ہم آہنگی اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، تاکہ خطہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی طرف سفر جاری رکھ سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان مسلم لیگ کیا کہ کے لیے وفد نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات