چیری کا جنوری 2026 سے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
چیری ماسٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جس کے تحت 2026 میں 7 بڑے شہروں میں 10 آؤٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔
چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی برانڈ ہے، دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے، جن میں یورپ، جنوبی امریکا، مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا، روس اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
پاکستان میں چیری ماسٹر اپنی 4 نمایاں ماڈلز، آل نیو ٹیگو کراس، ٹیگو 7، ٹیگو 8 اور ٹیگو 9، مقامی طور پر اسمبل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ تمام ماڈلز پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر آٹو انجینئرنگ کے سی ای او سمیر ملک نے کہا کہ چیری آٹوموبائل لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی آٹو صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چین کے سرکردہ برآمدی برانڈ کے ساتھ تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے نیو انرجی وہیکل (این ای وی) پلانٹ کے ذریعے چیری کی سپر پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کرانے کے منتظر ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری صرف گاڑیاں تیار کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور 2 ہزار سے زائد افراد کو جدید نیو انرجی وہیکل ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنا بھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :