ابوظبی کے سائنسدانوں کا راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ، مریخ اور چاند مشنز کی راہ ہموار ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔
ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔
مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل لانچ گاڑیوں کی تیاری کے لیے ناگزیر ہیں، جو خلا تک مستحکم اور پائیدار رسائی کو یقینی بناتی ہیں۔
اس ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرکے، اب متحدہ عرب امارات مدار میں حرکت، سیٹلائٹ کی پوزیشننگ اور خلائی جہاز کے درست کنٹرول کے لیے درکار پروپلیشن سسٹم ڈیزائن کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے جو مستقبل کے چاند اور مریخ مشنز کی راہ ہموار کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راکٹ انجن
پڑھیں:
خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظبی آرٹ 2025 کا دورہ
خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابو ظبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔
اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔