پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی:
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی۔
پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے نے
پڑھیں:
قطر اور مصر کا حماس کے بیان کا خیر مقدم، امریکا کیساتھ رابطہ کاری شروع کردی
قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ حماس کیجانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، تاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ اور قیدیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور مصر کی جانب سے حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔ قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے مصر اور امریکا کے ساتھ رابطہ کاری شروع کردی، قطری وزارت خارجہ کے مطابق وہ حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ کے فوری جنگ بندی کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، تاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ اور قیدیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہوسکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ جنگ کے خاتمے تک پہنچنے کے منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے مصر اور امریکا سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔
مصر نے کہا ہے کہ عرب ممالک، امریکا اور یورپ کے ساتھ ملکر غزہ جنگ بندی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، حماس کے ٹرمپ کے غزہ پلان پر جواب کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے۔ مصر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کے ردعمل کے بعد مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ عرب ممالک، امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے بھی حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔