UrduPoint:
2025-10-04@16:51:35 GMT

مریم کی دستک پروگرام عوامی خدمت میں پیش پیش

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

مریم کی دستک پروگرام عوامی خدمت میں پیش پیش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے عوام کو سرکاری خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ دستک پلیٹ فارم کے ذریعے جون 2024 سے اب تک شہریوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ بقیہ1 لاکھ 64 ہزار سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔

یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں جو شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فی الوقت مریم کی دستک پروگرام کے تحت پنجاب کے 40 اضلاع میں 76 سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن میں ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد اور رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر بنیادی خدمات شامل ہیں۔

شہری اب دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے صرف 1202 پر کال یا دستک ڈور سٹیپ ڈیلیوری ایپ کے ذریعے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف عوام کیلئے  سرکاری خدمات کا حصول آسان بنا رہا ہے بلکہ وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بناتے ہوئے عوامی سہولت اور حکومتی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا باعث بھی بن رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

---فائل فوٹو 

 انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض کی بلدیہ کا جدید بلدیاتی پروگرام، شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کا عزم
  • عوامی مفاد ترجیح، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعظم کا معاہدے کا خیرمقدم
  • آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعظم کا معاہدے کا خیر مقدم
  • پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہ