Jasarat News:
2025-10-04@14:05:42 GMT

سینیٹ: نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (جسارت نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا۔ شیری رحمان نے رانا ثنا اللہ سے حلف لیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ دوسری جانب سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران سینیٹر رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلیٰ پنجاب کا حق ہے۔ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلیٰ پنجاب نے کی ہے وہ سی سی آئی میں بھی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ

پڑھیں:

پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز

آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ،پریس کانفرنس میں مذاق اڑایا گیا امداد کیوں نہیں مانگتے،پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی،مخالفین پرلفظی وار ،شدید تنقید
معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی،ہمارا پانی پنجاب کے کسان کا حق تھا جسے سیاست کی نذر کردیاگیا، وزیراعلیٰ کاافتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔یہ بات انہوں ںے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے سفر مفت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہوتا پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔مجھے معلوم ہوا کہ کے پی میں کلاؤڈ برسٹ سے پانچ سو بندے جاں بحق ہوئے میں نے تھائی لینڈ سے علی امین گنڈاپور کو کال کی اور پوچھا کہ پنجاب آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟ آج آفت ہم پر آئی پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، جب ہماری امدادی کارروائیاں پنجاب میں جاری تھیں تو پریس کانفرنس میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا جارہا تھا کہ عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگی؟ جب عوام کی خدمت کی نیت ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، کے پی کے عوام بھی ہمارے عوام ہیں مگر گمراہ کرکے لوگوں کو پنجاب کے خلاف نکالا گیا یہ عصبیت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا پانی پنجاب کے کسان کا حق تھا جسے سیاست کی نذر کردیا گیا، پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ان کے خلاف بات کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز نے اپنے لوگوں کے حق کے لیے آواز بلند کی اس لیے مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی، معافی تو انہیں مانگی چاہیے جنہوں نے پنجاب میں امداد کی فراہمی کے دوران ہم پر تنقید کی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا  مزمل اسلم کو جواب
  • پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
  • پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز
  • پنجاب کے عوام کی تذلیل پر جواب دینا میرا کام ہے‘ معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثنااللہ
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہ