وزیراعلیٰ کو پنجاب کے خلاف کسی بھی بات کا جواب دینے کا حق ہے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں بھی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کبھی پانی کی تقسیم اپر رائیپیرین والا نہیں کرسکتا، لوئر رائیپریئرن اور تمام رائیپیرئن مل کر پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوتا ہےْ
انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول سے تناؤ ختم کرنے کیلیے سب کو اپنی زبان میں شائستگی لانی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ
پڑھیں:
جس نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کیا ریاست اس شخص کو ٹریس کر کے کارروائی کرے گی، عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کے دوران ہراساں کرنا جرم ہے اور ریاست اس کے خلاف ایکشن لے گی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے ہی ملک کی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
عطا اللہ تارڑ نے یقین دلایا کہ حکومت مکمل طور پر صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق ریاست اس شخص کو ٹریس کرے گی جس نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسمنٹ کی، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہیں، اور حکومت صحافیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
مزید :