وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں نومبر میں ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچ روزہ عالمی کانفرنس 17 تا 21 نومبر منعقد ہوگی جس میں ASEAN کے 11 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی پر مبنی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی ماڈلز اور سٹیزن سینٹرک سروسز کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ لائیو ڈیمونسٹریشنز کے ذریعے شرکاء کو براہِ راست جدید نظاموں کا عملی مشاہدہ کرایا جائے گا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے جدید اقدامات اور اے آئی بیسڈ سروسز پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گی اور یہ کانفرنس پاکستان اور ASEAN ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کانفرنس کو خطے میں ٹیکنالوجی اور سکیورٹی تعاون کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد

پاکستان نے عالمی خلائی کانفرنس 2025 کی میزبانی حاصل کرکے سائنسی میدان کی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد ہوگیا ہے۔

عالمی کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک ہونگے جبکہ اس میں متعدد معاہدے متوقع ہیں۔

بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہیں۔ کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور اے آئی ایپلیکیشنز پر جامع تبادلہ خیال ہوگا۔

مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔ عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

رکن ممالک کا سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی شعبے کی استعداد بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • اعصام الحق کی ٹینس میں کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف، اے ٹی پی یادگاری شیلڈ سے نواز دیا گیا
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز