مظفرآباد : مسلم کانفرنس ریلی پر عوامی ایکشن کمپٹی کے کارکنوں کا حملہ ، فائرنگ 11افراد زخمی : ایمبولینس روکنے سے مریض جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی رہیں اور کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ باوثوق ذرائع سے یہ بات بھی علم میں آئی ہے عوامی ایکشن کمیٹی انفرادی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے سرکردہ رہنما عمر نذیر جہاں عوام کو دنگا فساد پر اکساتے نظر آئے وہیں اسی کمیٹی کے شوکت میر مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی کمیٹی کے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔