’کارکنوں کو عزت دو‘، پی ٹی آئی کے ناراض کارکن پشاور کی سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کارکن بڑی تعداد میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ جلسے کے دوران تحصیل متھرا کے چیئرمین نے ایک ورکر کو اسٹیج سے نیچے گرانے کی کوشش کی، جو ورکرز کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس رویے کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جس سے کارکنوں میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
کارکنوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصل طاقت اس کے ورکرز ہیں اور اگر انہیں عزت نہ دی گئی تو پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیادت کارکنوں کے ساتھ رویہ بہتر کرے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنے۔
احتجاج کرنے والوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مزید سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ان کے مطابق کارکنوں کو عزت دیے بغیر پارٹی کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا اور اسی بنیاد پر وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مظاہرے میں شریک ہوں اور بے جا گرفتاریوں کیخلاف آواز بلند کریں۔