data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد:۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں پیر کے روز شٹر ڈاﺅن اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی، مظفرآباد میں عوامی احتجاج کے دوران ایک شخص جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

واقعے کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانیاں دینے کے باوجود وہ پُرامن رہیں گے لیکن اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ قربانیاں اس بات کی گواہی ہیں کہ عوامی تحریک اب کسی دباﺅ یا جبر سے نہیں دبائی جا سکتی۔

ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار عمر نذیر کے فیس بک اکاﺅنٹ کے مطابق رات بارہ بجے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام انٹری پوائنٹس بند اور انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کیا جائے گا، ایکشن کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک نوجوان مسلم کانفرنسی کارکنوں اور پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جبکہ مسلم کانفرنسی رہنما ثاقب مجید کا موقف ہے کہ ہم پرامن تھے ایکشن کمیٹی کے حامیوں نے ہم پر فائرنگ کی ہے،مظفرآباد تصادم میں جاں بحق ہونے والا نوجوان نیلم ویلی کا بتا یا جارہا ہے اور اس کی شناحت سدھیر اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔

 راولا کوٹ، کوٹلی اور پونچھ کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کی بھی اطلاعات ہیں،مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پونچھ کے بٹل علاقے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود ایک بزرگ مریض دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمولینس میں موجود مریض جاں بحق ہو گیا، اس کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔احتجاج سے نمٹنے کی خاطر حکام نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ لائن، موبائل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بند کر دیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کشمیر کی حکومت نے وفاق سے اضافی پولیس اور فورسز طلب کی ہیں۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے پیش کیے جانے والے 38 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ میں جو مطالبات شامل ہیں ان میں حکومتی اخراجات میں کمی سے لے کر اسمبلی نشستوں پر اعتراضات ، مفت تعلیم و علاج کی سہولت اور فضائی اڈے کے قیام سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کرنا شامل ہیں۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کوٹلی ، اسکریپ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آزاد کشمیر(نیوزڈیسک)شہر کوٹلی میں اسکریپ کی دکان میں دھماکا سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورِٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گیا، مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی سے کے قریب بچھائے مائنز دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
  • پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
  • زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا، ہمایوں اختر
  • آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان  میں  دھماکے سے 3  افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر کوٹلی ، اسکریپ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت