کراچی : پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ مری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر دھمکیاں نہیں دیتے  وہ خدمت اور کارکردگی دکھاتے ہیں، عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کو  ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کے باوجود صبر کا راستہ اختیار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ ہمیشہ عوام پر رہی ہے اور رہے گی۔ باتوں سے نہیں، عملی کام سے قیادت نظر آتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ2022 کے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے فی خاندان 25 ہزار روپے دیے گئے تھے۔ 2025 ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے لیے بھی بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کیا۔

ہم کسانوں اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر توجہ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کو یاد رکھنا چاہیے کہ لیڈر خدمت کرتے ہیں، دھمکیاں نہیں دیتے۔ قدرتی آفت کے وقت انا اور غرور کی نہیں بلکہ صرف عوام کی مدد کی اہمیت ہے، ہم عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کو  ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

 امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی

ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو تاریخ انہیں بھی ظالموں کا شریکِ جرم قرار دے گی، فلسطین کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، امدادی کارکنوں کو گرفتار کرنا اور امدادی کشتیوں کو اغوا کرنا عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف ایک کھلی جارحیت ہے بلکہ پوری دنیا کے انسانی ضمیر کے خلاف بھی ایک چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل، خواجہ صغیر احمد نائب امیر، تنویر احمد نائب امیر، حلقہ خواتین سے ناظمہ رضیہ عابد ضلع جماعت اسلامی ملتان، رکن مرکزی مجلس شوری رفیعہ فاطمہ، بزرگ، بچے اور اہلیان ملتان کی کثیر تعداد شریک تھے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ محصور اور مظلوم فلسطینی عوام کی امداد کے لئے روانہ کیے گئے قافلے کو روکنا اور اس پر حملہ کرنا دراصل ظالم صیہونی ریاست کا یہ پیغام ہے کہ وہ انسانی حقوق، عالمی قوانین اور کسی بھی اخلاقی قدر کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ یہ طرزِ عمل جدید دور کی نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

صہیب عمار صدیقی نے واضح کیا کہ امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ فلسطینی عوام کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو مزید مضبوط بنانے اور صیہونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ جماعت اسلامی اس منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ ہر حال میں کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں، گرفتار کارکنان کو رہا کروائیں اور اغواشدہ کشتیوں میں موجود امدادی سامان کو براہِ راست غزہ کے عوام تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو تاریخ انہیں بھی ظالموں کا شریکِ جرم قرار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جماعت اسلامی ہر فورم پر صیہونی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی مفاد ترجیح، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعظم کا معاہدے کا خیرمقدم
  •  عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل کا خیر مقدم  
  • عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
  • حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد میں مصروف ہیں،حافظ نعیم
  • مریم نواز کسی کے سا منے امداد کیلیے ہا تھ نہیں پھیلائے گی ،عظمیٰ بخاری
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • ابراہیمی معاہدہ پر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی مُبینہ حمایت کی مذمت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا