پلاسٹک سرجری کی وجہ سے نہیں قدرتی خوبصورت ہوں، علیزے شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کریں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو سرجریز کے طعنے دینا افسوسناک ہے، اور عام طور پر وہی لوگ دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں جو خود اپنی ذات سے غیر مطمئن ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی وہ قدرتی خوبصورت ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر "گیٹ ریڈی ود می" ویڈیو شیئر کی تھی جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین نے اُنہیں مبینہ سرجریز کی وجہ سے کورین جیسا دکھنے پر طنز کا نشانہ بنایا، جبکہ مداحوں نے اُن کی تعریف بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیزے شاہ
پڑھیں:
حکومت کا قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے، سینیٹر پلوشہ خان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی ملکیت نہیں، یہ لہجے ہمیں پھر بڑے سانحے کی طرف لے جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پلوشہ خان اور ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے شرکت کی اور حکمران اتحاد کی بڑی جماعتوں کے حالیہ اختلافی نکات پر گفتگو کی۔
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ مریم نواز اگر پانی کی بات نریندر مودی کو کہتی تو اچھا تھا، پنجاب کسی کی ملکیت نہیں،یہ لہجے پھربڑے سانحے کی طرف لے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں حکومت کا جو یہ ڈھانچے کھڑا ہے اس میں پیپلز پارٹی کا بھی کردار ہے، ہم حکومت کا قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ اگر مریم نواز کو تنقید بری لگتی ہے تو ان کے بڑوں کو انہیں سمجھانا چاہیے کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب تنقید سن کر پریشان نہ ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ کو بےنظیر بھٹو پروگرام کے نام سے اتنی چڑ ہے تو اسی کا ڈیٹا استعمال کر کے آپ نے رمضان پیکیج بانٹا تھا۔
پی پی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب جاتی امرا نہیں، جاتی امرا کا پانی اور زمین ان کی اپنی ہوگی، باقی پنجاب کسی کی ملکیت نہیں۔