طالبان نے پورے افغانستان میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں، عوام رابطوں سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام مواصلاتی رابطوں سے کٹ گئے ہیں اور موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے کہا ہےکہ پورے افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے، اور قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی عام حالات کے مقابلے میں صرف 14 فیصد تک رہ گئی ہے، یہ صورتحال جان بوجھ کر سروسز کو معطل کرنے کے مترادف لگتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے کابل بیورو کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر منقطع ہوگیا، جس میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس دونوں شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا اور کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن بند کر دیے تھے۔
طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شمالی صوبے بلخ میں انٹرنیٹ مکمل طور پر منقطع کیا گیا، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی یہی سلسلہ جاری رہا۔
صوبائی ترجمان عطا اللہ زید نے 16 ستمبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ یہ اقدام “برائی کی روک تھام” کے لیے کیا گیا ہے اور ملک بھر میں متبادل انتظامات فراہم کیے جائیں گے تاکہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
افغانستان کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی دوپہر سے ملک بھر میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر تعلیمی ادارے، کاروبار اور میڈیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں انٹرنیٹ
پڑھیں:
میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔