افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کردیں۔
سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ ’ پورے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے‘۔
تنظیم کے مطابق قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی عام حالات کے مقابلے میں صرف 14 فیصد رہ گئی ہے اور یہ صورتحال جان بوجھ کر انٹرنیٹ سروسز کو منقطع کرنے کے مترادف لگتی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا کابل بیورو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ کے قریب مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا اور کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کر دیے تھے۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شمالی صوبے بلخ میں بھی فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
صوبائی ترجمان عطا اللہ زید نے 16 ستمبر کو سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ یہ اقدام برائی کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے اور ملک بھر میں متبادل انتظامات کیے جائیں گے تاکہ بنیادی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
افغانستان کے مقامی ٹی وی چینل نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پیر کی دوپہر سے ملک بھر میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کردیا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک بھر میں کے مطابق
پڑھیں:
حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ خیال رہے حکومتی اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔