ایم ڈی کیٹ تنازع: طلبہ کی درخواست پر پی ایم ڈی سی عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے، کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم کے بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ تو صوبائی معاملہ ہے، اب اسے وفاق میں لانے کی بات ہو رہی ہے۔ ہر صوبہ اپنی پالیسی خود بنا سکتا ہے، سندھ یا کسی اور صوبے کا مؤقف مختلف ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کالجز کے اپنے رجسٹریشن کے مسائل بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نئی پالیسی کے باعث گزشتہ سال امتحان پاس کرنے والے طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ رجسٹریشن کا طریقہ کار اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کا اختیار کالجز کو منتقل کرنا خلافِ ضابطہ ہے اور امتحانات و رجسٹریشن سے متعلق فیصلے صرف پی ایم ڈی سی کو کرنے چاہییں۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ واضح کریں کہ کون سی قانونی خلاف ورزی ہوئی ہے، تاکہ اس کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر معاملہ قانون کے تحت واضح ہے تو عدالت مناسب حکم دینے سے گریز نہیں کرے گی۔
وکیل رضوان عباسی نے مزید کہا کہ سیکشن 47 کے تحت یہ واضح ہے کہ پی ایم ڈی سی کو تمام صوبوں میں یکساں پالیسی اپنانا چاہیے تاکہ طلبہ کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔
بعد ازاں سماعت میں وقفے کے بعد عدالت نے پی ایم ڈی سی حکام کو جمعے کے روز طلب کر لیا اور نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت مانگی، تاہم عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے فوری حکمِ امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج ہے، عدالت نے جواب دیا کہ م نے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جمعے کو پی ایم ڈی سی سے جواب لے لیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی عدالت نے کہا کہ
پڑھیں:
ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔