ن لیگ سے لفظی جنگ، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے وطن واپسی پر پی پی کا وفد ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت (ن)لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے، پی پی کی جانب سے اسمبلی بائیکاٹ پر ن لیگی وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات اٹھانے کیلئے پیپلز پارٹی ارکان کو مشورہ دیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق لندن سے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی اور تخفظات دور نہ ہونے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو پنجاب کی اصل کارکردگی دکھانے کا ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں پیپلز پارٹی ن لیگ کے تخفظات دور کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی کارکردگی بے سود رہی ہے، پیپلز پارٹی وزیراعلی پنجاب اور وزرا کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رکاوٹوں پر مبنی بیان اورتنقید سامنے رکھے گی۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے مطالبات تو وفاق سے ہیں پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں سے بنی ہے، عزت نہ ملی تو پیپلز پارٹی دوسرا آپشن سوچ سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی ملے گا، مریم اورنگزیب پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ خیبرپختونخوا میں 2 صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیا جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سے ملاقات لفظی جنگ کا فیصلہ

پڑھیں:

یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو

ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، صوبہ کی سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
  • ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے  حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے
  • ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
  • مریم نواز کے بیانات کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور (ن ) لیگی رہنمائوں کی بیٹھک