علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے باقاعدگی سے ملاقاتیں جاری رکھنے کا اظہار کیا، بانی کی ناراضگی کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا، غیر منسلک افراد کو پارٹی امور سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی کو حکومتی معاملات میں کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔